خورشیدشاہ

بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بننے کے اہل ہیں،خورشیدشاہ

سکھر (نمائندہ خصوصی) رہنما پیپلزپارٹی اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے بیان کوبڑھا چڑھا کرپیش کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بننے کے اہل ہیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے اہل ہیں تاہم فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس میں ہوگا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی پر دبا ڈال کر سیاست نہیں کرتے، 55 سال سے اصولوں کی سیاست کر رہے ہیں، روٹی، کپڑا اور مکان ہمارا منشور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہماری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بھی ایسے ہی کہتے تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ایک ادارہ ہے جو ہر طبقے کا ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک بندرگاہ ہے،جہاں سے ملک بھر میں تجارت ہوتی ہے مگر سندھ میں ایک موٹروے نہیں بنائی گئی، سندھ میں کوئلے سے 2600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سندھ میں کوئلے سےپیدا ہونے والی بجلی20 ہزار میگاواٹ تک جائے گی مگر سندھ کی گیس بند کردی گئی۔ وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد دیواروں پر لکھے صوبائی حقوق کے نعرے ختم ہوئے، یہ ترمیم پہلے ہوتی تو بنگلادیش نہ بنتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں