چینی وزارت تجارت

چین کی خدمات کی کل درآمدات و برآمدات 5,344.53 ارب یوآن رہیں، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کی وزارت تجارت کے متعلقہ حکام نے بتایا ہےکہ رواں سال جنوری سے اکتوبر تک چین کی خدمات کی تجارت میں ترقی کا رجحان برقرار رکھاگیا ہے۔ خدمات کی مجموعی درآمدات و برآمدات سال بہ سال 8.7 فیصد اضافے کے ساتھ 5,344.53 ارب یوآن رہیں۔ ان میں درآمدات 3,161.86 ارب یوآن رہیں جو 23.5 فیصد کا اضافہ ہے۔

جنوری سے اکتوبر تک، علم پر مبنی خدمات کی درآمدات و برآمدات 2,230.8 بلین یوآن تک پہنچ گئیں، جو سال بہ سال 8.9 فیصد کا اضافہ ہے.

تیزی سے بڑھتے ہوئے سروس ٹریڈ سیکٹر کو برقرار رکھتے ہوئے سفری خدمات کی درآمدات و برآمدات سال بہ سال 71.7فیصد اضافے کے ساتھ 1,183.36 بلین یوآن رہیں ۔ ان میں برآمدات میں 53.8 فیصد اور درآمدات میں 73.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں