چینی وزیر خا رجہ

چین کی اولین تر جیح جلد از جلد فلسطین اسرائیل جنگ کا خا تمہ ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (نما ئندخصو صی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے فلسطین اسرائیل تنازعے کے بارے میں کہا ہے کہ چین کی اولین ترجیح جلد از جلد جنگ کا خاتمہ ہے – ہفتہ کے روز چینی وزیر خا رجہ نے
قطر کے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کو ایک انٹرویو میں کہا کہ کچھ عرصہ قبل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ تنازع شروع ہونے کے بعد پہلی جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تھی، یہ قرارداد پابند ہے اورغیر مشروط اور دیرپا جنگ بندی کے لیے اسے فوری طور پر مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہیے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی ، بات چیت کے ذریعے اندرونی مفاہمت کے حصول اور فلسطین کی جلد از جلد اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت ، ایک آزاد ریاست اور “فلسطین کی حکمرانی فلسطینی عوام کی جانب سے” کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔یوکرینی بحران کے حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ یوکرین بحران پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ چین تنازع کا فریق نہیں ہے اور ہمیشہ سیاسی تصفیے کی وکالت کرتا ہے۔

چین روس اور یوکرین دونوں کی تسلیم شدہ بین الاقوامی کانفرنس کے بروقت انعقاد کی حمایت کرتا ہے، جس میں تمام فریقین کی مساوی شرکت، اور امن کے تمام آپشنز پر منصفانہ بحث کی جا سکے، تاکہ جلد از جلد جنگ بندی کا حصول ہو سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آنکھیں بند کر کے اپنی مخصوص اور مکمل سیکورٹی کی پیروی اور من مانے طور پر دوسرے ممالک کی سیکورٹی کو محدود کرنا لامحالہ علاقائی عدم توازن اور تنازعات کا باعث بنے گا۔
امور تائیوان کے بارے میں وانگ ای نے کہا کہ تائیوان قدیم زمانے سے ہی چین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ رہا ہے۔ امور تائیوان مکمل طور پر چین کا اندرونی معاملہ ہے اور مادر وطن کی وحدت آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں پر چینیوں کا اپنا معاملہ ہے۔ “تائیوان کی علیحدگی” کی قوتیں آبنائے تائیوان کے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی ذمہ دار ہیں۔ اگر ہم آبنائے تائیوان میں امن برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں “تائیوان کی علیحدگی پسندی” کی بھرپور مخالفت کرنی چاہیے۔
امریکی انتخابات اور چین امریکہ تعلقات کے بارے میں وانگ ای نے کہا کہ امریکی انتخابات امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے اور چین نے کبھی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے اور نہ ہی کرے گا۔ چین امریکہ تعلقات ماضی کی طرف نہیں لوٹ سکتے لیکن ان کا مستقبل اچھا ہونا چاہیے اور یقینی طور پر ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں