سرفراز بگٹی

فیض آباد دھرنا کمیشن جنرل فیض کو جب بلائے گا تو وہ خود پیش ہو جائیں گے، سرفراز بگٹی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن جنرل فیض کو جب بلائے گا تو وہ خود پیش ہو جائیں گے ، جنرل فیض کوبلانا پاکستان کیلئے کتنا فائدہ مند ہوگا؟ اس پر سوالیہ نشان موجود ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ میری رائے ہے کہ ماضی کی چیزوں کو نہیں چھیڑنا چاہیے۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا معاملہ عدالتوں میں ہے، اس پر بات کرنا مناسب نہیں مگر تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملزم کو گرفتار کر کے ریسٹ ہاس میں ٹھہرایا گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ ایسا بھی کبھی نہیں ہوا کہ ایک ملزم کو دیکھ کر عدالت میں کہا جائے کہ آپ کو دیکھ کر اچھا لگا گڈ ٹو سی یو۔پیپلز پارٹی کے لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کے مطالبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں کافی وقت کے بعد پیپلز پارٹی نے اتنا بڑا جلسہ کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی تھی، اسی لیے اس نے کوئٹہ میں اتنا بڑا جلسہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں