آصف زرداری

سندھ کی ثقافت امن، محبت، مہمان نوازی کی تاریخ ہے،آصف زرداری

کراچی (نمائندہ خصوصی ) سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے تمام سندھیوں کو ثقافت کا دن منانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا سندھی ثقافت کے دن پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت امن، محبت، بہادری، مہمان نوازی کی تاریخ ہے، قومیں اپنی ثقافت سے پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان میں بسنے والی تمام قوموں کی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے وزارت قائم کی، اسلام آباد میں قائم لوک ورثہ ملک میں بسنے والی قوموں کی ثقافت کی تاریخ بیان کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں