چوہدری برجیس طاہر

نوازشریف ملکی استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہیں ،چوہدری برجیس طاہر

ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی)مرکزی نائب صدر مسلم لیگ(ن)سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ملکی استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی معیشت کی بہتری اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے

پاکستان کی عدالتیں میاں نواز شریف کو انصاف دیتی تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا نواز شریف کو انصاف ملتا توملک سے مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ ہوتا نواز شریف کے دور میں ملک نے ترقی کی منزلیں عبورکیں موٹرویز سکول کالجز سڑکیں اور میگا پراجیکٹس میاں نواز شریف کے مرہون منت ہیں ملکی ترقی کی تاریخ سے میاں نواز شریف کے منصوبے نکال دیے جائیں تو کھنڈرات کا ڈھیر باقی بچتا ہے

چوہری برجیس طاہر نے کہا مسلم لیگ ن ہر وقت انتخابی میدان میں موجود رہتی ہے۔نواز شریف کے خلاف سازشوں کا دور ختم ہو چکا ہے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم پاکستان بنائیں گے انشائ اللہ وہ وقت دور نہیں جب عوامی دور ہوگا اور ملک سے مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا آنے والا وقت پاکستان کے عوام مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ہے۔

انتخابی حلقہ بندیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی فہرست وقت پر آگئی ہے مسلم لیگ ن وقت پر انتخابات کرانے کے حق میں ہے۔برجیس طاہر کا مزید کہنا تھا کہ آئین اورقانون کی بالادستی اور مخلص قیادت سے ہی سیاسی استحکام ممکن ہے۔سابق دورمیں جمہوریت، نظام انصاف کو تباہ کیاگیا،بہترنظام اور لائحہ عمل کو اپنانے سے مسائل حل ہوں گے جس کے لئے میاں نوازشریف سے بڑھ کر کوئی قیادت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں