طلال چوہدری

بلاول بھٹو نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے، طلال چوہدری

لاہور (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ(ن)کے رہنما طلال چوہدری نےپی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لیے تنقید کررہے ہیں، وہ نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی ناممکن کو ممکن کیا ہے اور پیپلز پارٹی نے جو کیا بھٹو کے دور میں کیا، ہم کسی کو سیاسی طور پر نشانہ نہیں بنا رہے لیکن نواز شریف نے تمام پارٹیوں کو اختلافات کے باوجود ایک میز پر بٹھایا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی الیکشن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی وفادار ساتھی یادنہیں آیا، الیکشن میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کو کوئی نہیں مانے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں