احسن اقبال

عام انتخابات میں ن لیگ پہلے سے بھی بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی،احسن اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ن لیگ پہلے سے بھی بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی،ہمیں یقین ہے کہ بلوچی عوام مسلم لیگ(ن) کو عام انتخابات میں مینڈیٹ دیں گے،عام انتخابات کا اعلان 8فروری سے قبل از وقت کیا جائے گا،پارلیمنٹری بورڈ میں لیے گئے انٹرویوز کے ساتھ ساتھ سفارشات مرتب کی جارہی ہیں،یہ سلسلہ 19دسمبر تک جاری رہے گا، جوں ہی حتمی سفارشات مرتب ہوں گی تو اعلان کیا جائے گا۔

بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ(ن) احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں کیے گئے حملے ملکی سالمیت اور اداروں پر بزدلانہ کارروائی ہے،یہ بلوچستان کی ترقی پر حملہ ہے،دشمن عناصر دہشتگردی کے ذریعے بلوچستان سے سرمایہ کاری کو ختم کرنا چاہتے ہیں،وہ بلوچستان کے نہیں بلکہ غیرملکی ایجنسیوں کے نمائندے ہیں،ان کا مقصد بلوچستان سمیت پورے ملک میں دہشتگردی کے ذریعے معاشی سرگرمی اور ترقی کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بلوچی عوام مسلم لیگ(ن) کو عام انتخابات میں مینڈیٹ دے گی،جیسے ماضی میں دہشتگردوں کا سرکچلا گیامستقبل میں بھی امن قائم کرکے خوشحالی کے دورکا آغاز کریں گے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کہہ چکے کہ الیکشن شیڈول کا اعلان 8فروری سے 54دن قبل کیا جائے گا،یہ آئینی اور قانونی طریقہ کار ہے،عام انتخابات میں ن لیگ پہلے سے بھی بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کبھی کہتے ہیں کہ ڈونلڈ لو نے ان کی حکومت گرائی تو کبھی کہتے ہیں کہ ڈونلڈ لو کو وکیل صفائی بناﺅں گا،وہ فیصلہ کرلیں کہ امریکہ نے ان کے خلاف سازش کی یاامریکہ ان کی صفائی کا گواہ ہے،کبھی امریکہ سے شروع ہوکر سابق جنرل قمرباجوہ پر الزام لگاتے ہیں تو کبھی وزیراعلیٰ پرآتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں