اسد عمر

جلا وگھیرا وکیس،اسدعمرسمیت دیگرکوجے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت

لاہور (نمائندہ خصوصی) جناح ہاوس جلا وگھیرا وکے مقدمے میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کو اے ٹی سی نے پیر چار بجے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ جناح ہاوس جلا وگھیرا وکے مقدمے میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہاملزمان کی تفتیش نامکمل ہے،عدالت نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ جبکہ ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں نوجنوری تک توسیع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں