جاوید لطیف

جو آئین کی بات کرتے تھے ان پر غداری کے مقدمات ہیں،جاوید لطیف

لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جو آئین کی بات کرتے تھے ان پر غداری کے مقدمات ہیں، آج 45 سال بعد بھٹو کے عدالتی قتل کا کیس سنا جا رہا ہے، کیا نواز شریف بھی انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر بغاوت کی بنیاد پر مقدمات بنائے جاتے تھے، آج ہم انہی دہشگردی عدالت میں 5منٹ لیٹ ہو جائیں تو ضمانت خارج ہو جاتی تھی، لاڈلے کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا تھا عدالت صبح لگتی تھی اور لاڈلہ کا پیش ہونے کا موڈ نہیں ہوتا تھا۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جو 190 ملین روپے کھا جائے وہ صادق اور امین، جنہوں نے پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا جو آئین کی بات کرتے تھے ان پر غداری کے مقدمات ہیں، ہمارے لیے انصاف اور قانون کے تقاضے کچھ اور ہے اور ان کے لیے اور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں