بیرسٹر گوہر علی

الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں کہ وہ جیلوں میں جائے، چیئرمین پی ٹی آئی

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ جیلوں میں جائے،

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں، ان کا کام الیکشن کرانا ہے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوپن ٹرائل کا فیصلہ دیا ہے لیکن یہ اوپن ٹرائل نہیں ہو رہا،بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ جیل کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ یہاں بھی آیا،انہوں نے کہاکہ بند کمرے میں مستقبل کے فیصلے کیے جا رہے ہیں، یہ کارروائی غیر قانونی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں