فخر زمان

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے فخر زمان سمیت 44 کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کرلیاگیا

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے فخر زمان سمیت 44 کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کیلئے پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑیوں میں فخر زمان سمیت آندرے فلیچر، اینجیلو میتھیوز، ایشٹن ایگر، بین ڈکٹ بھانوکا راجاپکسا، کارلوس بریتھویٹ، ڈیوڈ ویلی، ڈیوڈ ملان اور داسن شناکا شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس، نیوزی لینڈ کے جمی نیشم، جنوبی افریقا کے عمران طاہر اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔آل رائونڈر کیرون پولارڈ، نور احمد، ریس ٹوپلی، رسی ون ڈر ڈوسن سمیت 44 کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 9 پلیئرز ڈرافٹ لاہور میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں