عاقب جاوید

ایک کھلاڑی پک کرنا ہو تو راشد خان سے بہتر کوئی چوائس نہیں، عاقب جاوید

لاہور(گلف آن لائن)لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ایک کھلاڑی پک کرنا ہو تو راشد خان سے بہتر کوئی چوائس نہیں ان کا متبادل کو ئی نہیں ہو سکتا۔پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ڈرافٹنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ پچھلے کئی سال لاکر ٹیم کو بنایا ہے،ٹیم میں ایمرجنگ کھلاڑی بہت اہم ہوتا ہیہم اپنا ایمرجنگ کھلاڑی تیار کرتے ہیں جو ہمارے ٹیم کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حارث رئوف بھی ایمرجنگ کیٹیگری کے ذریعے ٹیم میں آئے تھے،ڈوسن بہت اچھے کھلاڑی ہیں حال ہی میں اسکور بھی کافی کیا ہے، امید ہے لاہور کو ان کے آنے سے فائدہ ہوگا، شاہین کو جب ہم نے کپتان بنایا تو لوگوں نے کہا کہ اس کی پرفارمنس خراب ہوگی۔عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین نے بہترین کپتانی کرکے لاہور کو پی ایس ایل جتوایا،اس دفعہ لاہور قلندرز کے پی ڈی پی کے ذریعے اسپنر کی صورت میں ایک سرپرائز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں