پاکستان پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 فروری کو الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 فروری کو الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ 8 فروری کو الیکشن ہونے چاہئیں، تمام پولیٹیکل پارٹیز کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے کی بات کرتی رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں ورکرز کنونشن کر رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز پشاور میں ویمن ورکر کنونشن سے خطاب کیا، کوئی پارٹی اتنی بڑی ہے تو الیکشن میں تاخیر کی بات کیوں کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب ہمیشہ ہی سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال ہوتی رہی ہے، یہی نیب نواز شریف کے خلاف کیس بناتی رہی اور آج پھر دھڑا دھڑا بری کر رہی ہے، نیب ماضی میں غلط تھی یا آج غلط ہے عوام کو بتایا جائے، نیب کسی کی جاگیر نہیں بلکہ ایک ادارہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں