میر پوتین

یوکرین کو غیر جانبدار ریاست بنانے تک امن قائم نہیں ہو گا: روسی صدر

ماسکو(گلف آن لائن ) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی اہداف کے حصول تک امن ممکن نہیں ہو سکتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو نازی ازم سے پاک کرنے اور فوجی قوت میں کمی کر کے اسے غیر جانبدار ریاست بنائے جانے تک امن قائم نہیں ہو گا۔

صحافیوں کے سوال پر ولادیمیر پوٹن نے مزید کہا کہ یوکرینی حکومت کٹر قوم پرستوں اور نیونازی گروپوں کے بہت زیادہ زیر اثر ہے، یوکرین غیرجانبدار رہے اور نیٹو عسکری اتحاد میں شمولیت اختیار نہ کرے۔

روسی صدر نے کہا کہ جہاں تک یوکرین کی فوجی طاقت میں کمی کا تعلق ہے تو وہ اس پر بات کرنے کیلئے تیار نہیں، چنانچہ ہم دیگر اقدامات بشمول فوجی اقدامات کرنے پر مجبور ہیں، یا تو ہم اس مطالبے پر راضی ہوجاتے یا پھر یہ معاملہ ہمیں طاقت کے ذریعے حل کرنا تھا۔

ولادیمیر پوٹن نے مزید کہا ہے کہ اس وقت یوکرین کی سرزمین پر موجود روسی فوجیوں کی تعداد 617000 ہے، ان میں 244000 ریزرو اہلکار بھی شامل ہیں اور مزید 486000 روسی شہری رضاکارانہ طور پر جنگ میں لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں