سپریم کورٹ

بلوچستان ہائیکورٹ کا حلقہ بندی تبدیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان ہائی کورٹ کا حلقہ بندی تبدیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

پیر کو قائمقام چیف جسٹس سردارطارق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں