شیخ رشید

عمران اور پی ٹی آئی کیلئے چِلہ کاٹا مگر انکے خلاف بیان نہیں دیا،شیخ رشید احمد

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی خبر بے بنیاد ہے، قلم دوات کے نشان پر این اے 56 اور این اے57 سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔اس موقع پر شیخ رشید نے الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کا بھی دعویٰ کیا۔

سابق وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 8 فروری کو الیکشن کرانے کی تاریخ دی اب کوئی گنجائش نہیں رہی۔تحریک انصاف سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ اللہ نہ کرے پی ٹی آئی کا سامنا ہو، پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے لیے چلہ کاٹا ہے، قربانیاں دیں اور میں نے اس کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں اصلی اور نسلی ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں، پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ شروع سے اکٹھے ہیں، ہم نے کیا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں