راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کر ادئیے

اسلام آباد (گلف آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی نے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 کے لیے کاغذات نامزدگی کرا دیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین بار بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو کر وفاقی وزیر، وزیراعظم پاکستان اور اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں