عامر میر

قائد اعظم نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے پاکستان کے خواب کی تعبیر کی’ عامر میر

لاہور( گلف آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے پاکستان کے خواب کی تعبیر کی۔

انہوںنے کہا کہ بانی پاپاکستان کے دئیے گے تحفے کی قدر کرنا اور سنبھالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ بانی پاکستان نے برابری اور مساوات پر مبنی معاشرے کا تصور پیش کیا تھا اور قائد کے رہنما اصولوں پر عمل کر کے ہم پاکستان کو خوشحال بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں