پیٹ کمنز

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا عثمان خواجہ کی حمایت میں بیان سامنے آگیا

میلبرن(گلف آن لائن)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے اوپنر عثمان خواجہ کے خلاف ایکشن لئے جانے کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے ان کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا،

عثمان خواجہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر کھیلے تھے جس پر گزشتہ ہفتے آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کی تھی،آئی سی سی کے مطابق عثمان خواجہ نے قوانین کی خلاف ورزی کی اور انہوں نے اپنے اس عمل کے ذریعے ذاتی پیغام کی تشہیر کی جبکہ انہوں نے سیاہ پٹی باندھنے سے قبل بورڈ اور آئی سی سی سے اجازت نہیں لی تھی،

گزشتہ روز آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو میلبرن ٹیسٹ میں بلے اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان بنانے سے بھی روکا ہے،میلبرن ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے عثمان خواجہ کی حمایت کی اور اپنے ایک بیان میں کہا گیا کہ عثمان خواجہ نے اپنے پیغام سے غزہ میں انسانی بحران پر توجہ دلائی ہے ،پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ کی غزہ میں انسانی بحران پر توجہ دلانے کی کوشش جارحانہ نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں