فاروق عبداللہ

بھارت پاکستان سے بات چیت کیلئے تیار نہیں، سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

سری نگر(گلف آن لائن) سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو آپس میں بات چیت کرنی چاہیے، بھارت پاکستان سے بات چیت کیلئے تیار نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے کہا کہ واجپائی نے کہا تھا دوست بدلے جا سکتے ہیں ہمسائے نہیں، اگر ہم دونوں ہمسایوں میں دوستی ہوگی تو دونوں ملک ترقی کریں گے، اگر دشمنی میں رہیں گے تو ترقی نہیں کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندرا مودی نے خود کہا تھا جنگ مسئلے کا حل نہیں، بات چیت سےمسائل حل ہوں گے، آج نریندرا مودی کا بات چیت والا بیانیہ کدھر ہے؟، اگر ہم نے بات چیت سے معاملہ نہ سلجھایا تو ہمارا بھی غزہ جیسا حال ہوگا، کچھ بھی ہوسکتا ہے، اللہ ہی جانے ہمارا حال کیا ہوگا۔

فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں، اب تو نواز شریف وزیراعظم بننے والے ہیں، نواز شریف تو چلا چلا کر کہتے ہیں بھارت سے بات چیت ہونی چاہیے، کیا وجہ ہے کہ بھارت بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں