ہمایوں اختر خان

اب معیشت کو روایتی فارمولوں سے نہیں چلایا جا سکتا ،اصلاحات نا گزیر ہیں’ ہمایوں اختر خان

فیصل آباد/تاندلیانوالہ (نمائندہ خصوصی)استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر و حلقہ این اے 97سے امیدوار ہمایوں اختر خان نے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ۔

ہمایوں اختر نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ حلقے کاطویل دورہ کیا اور عوام کو پارٹی کے منشور سے آگاہ کرتے ہوئے دیرینہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔ حلقے سے تعلق رکھنے والے عمائدین کی بڑی تعداد نے ہمایوں اختر خان سے ملاقات کر کے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اب معیشت کو روایتی فارمولوں سے نہیں چلایا جا سکتا بلکہ اصلاحات نا گزیر ہیں ، آئی پی پی کے منشور کی بنیاد ہی جدت اوراصلاحات پر مبنی ہے جو ملک اور عوام کی حقیقی ترقی کاآزمودہ نسخہ ہے ، این اے 97کی عوام نے جس طرح خوش آمدید کہا ہے اس کیلئے ان سے اظہار تشکر کرتا ہوں ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اس حلقے سے دیرینہ تعلق ہے اس لئے مجھے یہاں کے عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ۔ آئی پی پی معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً کسانوں اور نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ہے اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم انہیں مایوس نہیںکریں گے ۔

حلقے کے لوگوںنے آئی پی پی کا جس طرح خیر مقدم کیا ہے ہم انہیں باور کراتے ہیں کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد پسماندگی کی زنجیروں میںجکڑے ہوئے حلقے کی عوام کی زندگیوں میں آسودگی لانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں