ڈاکٹر محمد العیسی

مغرب میں آزادی تہذیبوں کولڑارہی ہے،اوآئی سی

قاہرہ(گلف آن لائن)رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل دین ہے جس میں مزید کسی بدعت اور تجدید کی گنجائش نہیں۔ البتہ اجتہاد کے تنوع کا راستہ کھلا ہے۔

غیرملکی خبررساں اداربی قاہرہ یونیورسٹی کے صدر محمد الخشت کی دعوت پر ایک یادگاری لیکچر میں رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ محمد العیسی نے تقریبا نوے منٹ خطاب کیا۔ انہیںمشرق اور مغرب کے درمیان افکار میں ترقی کا عنوان دیا گیا تھا۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام مکمل ہے جس میں کسی تجدید اور بدعت کی گنجائش نہیں۔ البتہ اجتہاد کے تنوع کا دروازہ کھلا ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دین مکمل ہے کیونکہ خدا نے اسے مکمل کر دیا ہے، اور اس میں کوئی تجدید نہیں ہوگی، بلکہ تجدید اجتہاد کو اس کے شرعی تقاضوں کے مطابق بڑے مسائل میں متنوع بنانے میں ہے۔رسول اللہ کے ایک فرمان کا مدعا یہی ہے کہ دین میں اجتہاد ہوگا۔ آپ ۖ نے فرمایا تھا کہاللہ تعالی اس قوم میں ایک سو سال کے بعد ایک مجتہد بھیجے گا۔ گویا دین اسلام میں اجتہاد کی گنجائش موجود ہے اور ہرصدی میں اجتہاد ہو گا۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ سابقہ فقہا نے کسی کو اپنے اجتہاد پر عمل کرنے کا پابند نہیں کیا تھا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ حقیقی فقیہ وہی ہے جو اپنے سے پہلے آنے والوں کا احترام کرے لیکن وہ اپنیزمانے کے تناظر میں اجتہاد کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں