برآمدات

پاکستان کی مشرق وسطی کے لئے برآمدات میں نمایاں اضافہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کی مشرق وسطی کے لیے برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ کے دوران 28.98 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مصنوعات کی طلب میں اضافہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت میں دیکھا گیا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ کے دوران پاکستان کی مشرق وسطی کے لیے برآمدات ایک ارب 25کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 97کروڑ 45 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔

پاکستان کی سعودی عرب کے لیے برآمدات جولائی تا نومبر کے دوران 50فیصد بڑھ کر 27کروڑ 56لاکھ ڈالر رہیں، متحدہ عرب امارات کے بعد پاکستان کے لیے سعودی عرب دوسری بڑی برآمدی منڈی ہے، گزشتہ مالی سال 2023ء کے دوران اس کے لیے برآمدت 13.1 فیصد اضافے کے بعد 50 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہی تھی، جو اس سے گزشتہ برس 42 کروڑ 4 لاکھ ڈالر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں