بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ کے دو حلقوں سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور

لاڑکانہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات لاڑکانہ کے حلقہ این اے 194 اور حلقہ این اے 196 سے منظور ہوئے ہیں،لاڑکانہ کے حلقہ این اے 194 اور حلقہ این اے 196 سے جے یو آئی کے مولانا راشد محمود سومرو کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی کے مولانا راشد محمود سومرو ا?ئندہ انتخابات میں مذکورہ حلقوں سے ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔

اس کے علاوہ حلقہ این اے 195 سے جی ڈی اے کے صفدر عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔دوسری جانب صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس 10 سے فریال تالپور حلقہ اور پی ایس 13 سے پیپلز پارٹی کے عدنان الطاف انڑ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں