نیتن یاہو

غزہ جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی، اسرائیلی وزیر اعظم

مقبوضہ بیت المقدس(گلف آن لائن)اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق انہوںنے کہاکہ یرغمال اسرائیلیوں کی واپسی اور حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،یقینی بنانا ہو گا کہ آئندہ غزہ سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہ ہو۔اسرائیلی وزیر اعظم نے بتایا کہ آہستہ آہستہ حماس کی صلاحیت اور اس کے رہنمائوں کو ختم کردیں گے، یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے کیلئے حماس کی کوئی ڈیڈ لائن قبول نہیں۔

انہوںنے کہاکہ غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی علاقہ اسرائیل کے ماتحت ہونا چاہیے۔دوسری جانب غزہ کی جنگ کے حوالے سے اردن کے شاہ عبداللہ اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی ہے۔اس موقع پر شاہ عبداللہ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے، غزہ میں انسانی بنیادوں پر زیادہ امداد بھیجنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں