محمد حفیظ

کھلاڑیوں پر قوانین کیخلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان، ٹیم ڈائریکٹر نے خود ڈسپلن توڑ دیا

سڈنی (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کرنے والے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے خود ڈسپلن توڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ میلبرن سے سڈنی جاتے ہوئے ائیر پورٹ پر فلائٹ مس کر گئے اور چند گھنٹے بعد وہ دوسری فلائٹ سے سڈنی پہنچے۔

ذرائع کے مطابق حفیظ نے پاکستان ٹیم کے ساتھ سڈنی سفر کرنا تھا، حفیظ کی اہلیہ کی نشست بھی اسی فلائٹ میں بک تھی تاہم دونوں میلبرن ائیرپورٹ میں تاخیر سے جہاز تک پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں