نوین وقار

باربار غلطیوں کی بجائے پہلے واقعے سے ہی سبق سیکھتی ہوں‘ نوین وقار

کراچی (گلف آن لائن ) معروف اداکارہ نوین وقار نے کہا ہے کہ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جو بار بار غلطیاں کرنے کی بجائے پہلے ہی واقعے سے سبق سیکھنا پسند کرتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی طلاق کے حوالے سے کہا کہ جب دل کو بہت بڑے بریک اپ کے بعد دوبارہ جوڑنا پڑے تو اس کے لیے پہلے والی کئی چیزوں کو چھوڑنا پڑتا ہے۔ نوین نے بتایا کہ اس کے پاس اب اعتماد کے مسائل ہیں اور اب وہ چاہیں گی کہ ان کی زندگی میں آنے والا کوئی بھی شخص پہلے انہیں اپنی وفاداری ثابت کرے، باتوں کے بجائے عملا کچھ کر کے دکھائے، وہ اب لوگوں کو اپنی زندگی میں آسانی سے آنے نہیں دیتی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ بہت جذباتی تھیں ، لوگوں کی باتوں میں آسانی سے آجاتی تھیں مگر اب ایسا کچھ بھی نہیں۔اداکارہ نے کہا کہ عزت ہمیشہ پہلے ہونی چاہیے، اگر کوئی آدمی آپ کی عزت نہیں کرتا تو وہ آپ سے کبھی محبت نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جو کسی کو بار بار غلطیاں کرنے کی بجائے پہلے ہی واقعے سے سبق سیکھنا پسند کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں