شیخ رشید احمد

9 مئی مقدمات،شیخ رشید کی ضمانت میں 10جنوری تک توسیع

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت میں 10جنوری تک توسیع کر دی۔

درخواست ضمانت کی سماعت انسداددہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے کی۔درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر وکیل صفائی سردار رازق ہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت میں 10جنوری تک توسیع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں