اظہرعلی

فرسٹ کلاس کرکٹ میں اظہرعلی کی 50 سنچریاں مکمل، لیجنڈز کی صف میں شامل

کراچی(گلف آن لائن) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 50 سنچریاں مکمل کر کے لیجنڈز کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحت جاری پریزیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 38 سالہ اظہر علی نے خان ریسرچ لیبارٹریز (KRL) کیخلاف سوئی ناردرن کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنی 50 ویں فرسٹ کلاس سنچری سکور کی۔

اظہر علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 سنچریوں کا سنگ میل حاصل کرنے والے پاکستان کے 9 ویں بلے باز بن گئے ہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ 108 سنچریاں بنا کر ظہیر عباس پہلے، جاوید میانداد 80 سنچریوں کے ساتھ دوسرے اور ماجد خان 73 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، مشتاق محمد 72، یونس خان 56، حنیف محمد 55، شفیق احمد 53 اور صادق محمد نے 50 فرسٹ کلاس سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں