حسیب اللّٰہ

قومی ٹیم میں شمولیت پر پْرجوش ہوں، حسیب اللّٰہ

لاہور(گلف آن لائن )نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ٹیم میں منتخب ہونے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللّٰہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں شمولیت پر پْرجوش ہوں۔

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ہر کھلاڑی کی طرح اْن کا بھی خواب تھا کہ پاکستان ٹیم کا حصہ بنیں۔حسیب اللّٰہ نے کہا کہ ڈومیسٹک پرفارمرز کو سلیکٹ کیا جارہا ہے جو اچھی بات ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بلوچستان سے پاکستان ٹیم میں منتخب ہونے والا دوسرا کھلاڑی ہوں، بلوچستان اکیڈمی میں نئے لڑکوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں