مرتضیٰ سولنگی

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ دی اکانومسٹ میں شائع ہونیوالا مضمون انہوں نے نہیں لکھا، یہ اے آئی سے تیار کردہ ہے، مرتضیٰ سولنگی کا ٹویٹ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والا مضمون انہوں نے نہیں لکھا،یہ اے آئی سے تیار کیا گیا تھا۔

منگل کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس مضمون کے ریاست مخالف اور امریکا مخالف مواد کی توثیق نہیں کی،سمندر پار پی ٹی آئی، کچھ نیم خواندہ اینکرز اور دی اکانومسٹ اے آئی کی اس فریب کاری پر شادیانے بجا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں