پوپ فرانسس

پوپ فرانسس کا سروگیسی کو غیر قانونی قرار دینے پر زور

ویٹی کن سٹی(گلف آن لائن)عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں سروگیسی کو غیر قانونی قرار دینے پر زور دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے سروگیسی کو خواتین اور بچوں کے وقار کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس پر دنیا بھر میں پابندی عائد کرنے پر زور دیا ۔پوپ فرانسس کے موقف سے ہم جنس پرست گروپس میں تنا پیدا ہونے کا امکان ہے کیونکہ عام طور پر وہی سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

پوپ فرانسس نے سروگیسی پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں کی مالی حالات کے استحصال پر مبنی یہ عمل عورت اور بچوں کے وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ عالمی سطح پر اس عمل کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے کوشش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں