جنرل عطاء تارڑ

کچھ لوگ ساحل سمندر پر رہتے ہیں لیکن انہیں ٹینکر مافیا پانی دیتا ہے’عطاء اللہ تارڑ

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و حلقہ این اے 127سے امیدوار عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ رہتے ساحل سمندر پر ہیں لیکن انہیں ٹینکر مافیا پانی دیتا ہے،

لاڈلا جیل میں کبھی سائیکل تو کبھی دیسی مرغی مانگتا ہے اب اسے جیل میں ویڈیو کال کی سہولت دی جاتی ہے مگر الیکشن میں لاڈلے کی دال گلنے والی نہیں ، ہم مثبت انداز میں مہم چلا رہے ہیں، ترقی و عوامی مسائل پر بات کریں گے ذاتیات پر بات نہیں کریں گے، ہم ایک دوسرے کے محافظ بنیں گے تو ملک ترقی کرے گا ،ایک عزم، حوصلے، جذبے کے ساتھ شہریوں کا تحفظ کریں گے،

ہم عدم برداشت کے خاتمے پر بات کریں گے، ملکی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127میں انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ این اے 127میں الیکشن مہم کے سلسلے میں آیا ہوں، کرسچن کمیونٹی میں جذبہ حب الوطنی بلکہ ہر شعبہ میں کامیابی پر بھی پاسٹر انور فضل سے بات چیت ہوئی، ہمیں اچھا نہیں لگتا کسی بھی کمیونٹی کے لئے اقلیت استعمال ہو، کمیونٹی کو کمیونٹی سمجھیں نہ کہ چھوٹا سا حصہ سمجھیں، پاسٹر انور فضل نے جھنڈے کے سفید رنگ کی لاج رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی و اتحاد کو بڑھانے کی ضرورت ہے،ہم ترقی و عوامی مسائل پر بات کریں گے ذاتیات پر بات نہیں کریں گے، فیصل میر سے کہا ذاتیات پر سیاست نہ کریں بلکہ عوامی مسائل کی بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ گوجرہ سے جڑانوالہ تک عدم تحفظ کا تاثر موجود ہے ہم تاثر کو زائل کرنا چاہتے ہیں ،امن کو فروغ ایک دوسرے کو ساتھ دینے و محافظ سے ملک ترقی کرے گا،پنجاب کو (ن) لیگ نے امن کا گہوارہ بنایا ہے ،سیف سٹی کا ادارہ نہ ہوتا تو دہشت گردی کی لہر سے نمٹنے کی صلاحیت نہ ہوتی،

ہر پاکستانی شہری کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پنجاب میں تاریخی اقدامات کئے گئے،پنجاب کے علاوہ تعمیر و ترقی کا سفر کہیں نہیں ملے گا۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہم جان و مال کے تحفظ کی بات کررہے ہیں ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں، پاسٹر انور فضل نے کمیونٹی کے لئے تجاویز دی ہیں جسے اقتدار میں آکر بہتر کام کریں گے ۔ ہمیشہ پاسٹر انور فضل کے پاس آئے تو ان سے دعا کی اپیل کی ہے کیونکہ ہمین صرف دعا ہی کی ضرورت ہے،

اس جگہ پر شنگھائی فلائی اوور ، جنرل ہسپتال میں نیوروسائنسز بھی ہے ترقی یافتہ علاقہ ہے مگر مسائل ضرور ہیں،ٹریفک کی وجہ سے لوگ روڈ پر مر جاتے تھے اس لئے شنگھائی پل بنایا گیا جس کا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے،اس حلقہ میں پانچ پی پی ہیں پارٹی کے لوگ الیکشن مہم کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہکچھ لوگ رہتے ساحل سمندر پر ہیں لیکن انہیں ٹینکر مافیا پانی دیتا ہے۔بلاول بھٹو سے اچھا مقابلہ ہوگا ،مثبت سیاست کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاڈلا جیل میں کبھی سائیکل تو کبھی دیسی مرغی مانگتا ہے اب اسے جیل میں ویڈیو کال کی سہولت دی جاتی ہے لیکن الیکشن میں لاڈلے کی دال نہیں گلنے والی ہے، لوگ تبدیلی کو دیکھنا چاہتے ہیں روائتی لوگوں سے گلے شکوے بھی ہیں۔

اس موقع پر پاسٹر انور فضل نے کہا کہ پیسے دے کر ووٹ نہیں لیتے کچھ نمائندوں کی مسائل پر ناراضگی تھی، دعائیں عطا اللہ کے ساتھ اور مسیحی برادری (ن) لیگ کے ساتھ ہے ،ہم (ن) لیگ کے ساتھ ہیں ،بلاول نے بھی دورہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں