شاہ محمود کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی تین حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔فاضل عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن سے کل ( جمعہ) تک جواب طلب کر لیا۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹریبونل اور ریٹرننگ افسران نے قانون کے منافی کاغذات مسترد کئے۔استدعا ہے کہ ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر ان کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں