نین تارا

نیٹ فلکس نے بھارتی انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

ممبئی (گلف آن لائن)بھارتی اداکارہ نین تارا کی حالیہ تامل فلم ‘اناپورنی’ تنازعات کے سبب ریلیز کے فوراً بعد نیٹ فلکس سے ہٹا دی گئی۔

پریمیئر کے چند ہفتوں بعد ہی بھارتی انتہا پسندوں نے فلم پر ہندو مذہب کے جذبات کو مجروح کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔نیلیش کرشنا کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی کہانی اناپورنی نامی ایک نوجوان خاتون پر مبنی ہے جس کا کردار نین تارا نے ادا کیا ہے۔

یہ کردار اپنے قدامت پسند برہمن خاندان اور پجاری والد کی مخالفت کا سامنا کرنے کے باوجود شیف بننے کا خواب دیکھتا ہے ۔اسی حوالے سے نین تارا گوشت بھی کھانا شروع کردیتی ہے جس پر تنازع کھڑا ہوا ہے۔یہ فلم دسمبر میں سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی، جس پر دیکھنے والوں نے اس فلم سے متعلق ملے جلے تبصرے دیے تھے۔

لیکن 29 دسمبر کو نیٹ فلکس پر اس کی ریلیز نے ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔ ہندو آئی ٹی سیل کے بانی ہندو کارکن رمیش سولنکی نے ممبئی میں فلم سے جڑے متعدد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں