تائیوان کی علیحدگی کی سازش کر نے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)     سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے مصر کے دورے پر  قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ شکری سے ملاقات  کے بعد صحافیوں سے  بات چیت کی ۔پیر کے روز  تائیوان کے خطے کے رہنما کے انتخاب کے بعد آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات اور  تائیوان کی صورت حال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں  وانگ ای نے کہا کہ تائیوان کے خطے میں انتخابات چین کے  مقامی امور میں سے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی کی بھی کامیابی اس بنیا دی  حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے ، تائیوان چین کا حصہ ہے، اور  کوئی بھی چیز   ایک چین کے  اصول کو برقرار رکھنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے عام اتفاق رائے کو تبدیل نہیں کر سکتی ۔

 وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان  نا ماضی  میں کبھی  ایک  علیحدہ ملک رہا ،نہ ابھی ہے اور نہ ہی مستقبل میں ہوگا ۔انہوں نے کہا  جو بھی تائیوان کے جزیرے پر “تائیوان کی علیحدگی” کی سازش کرتے ہیں وہ چین کی سرزمین کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور انہیں اس  عمل کی قانون کے مطابق   تاریخی سزا دی جائے گی۔

وانگ ای نے کہا کہ جو بھی بین الاقوامی برادری میں ایک چین  کے اصول کی خلاف ورزی کرتا ہے، وہ چین کے اندرونی امور میں مداخلت اور چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے  جس پر اسےچینی عوام اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں