حیان عبدالغنی

عالمی منڈی میں استحکام کے لیے اوپیک پلس کی کوششیں جاری

بغداد(گلف آن لائن)عراق کے وزیر تیل حیان عبدالغنی نے کہا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے گروپ(اوپیک گروپ) تیل کی عالمی منڈی کے استحکام کے لیے موجود چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات عراقی وزیر تیل حیان عبدالغنی نے بتائی ۔عراق کے وزیر تیل عبدالغنی نے کہا کہ عراق تیل کی منڈی کے چیلنجوں کے باوجود تیل کی برآمدات سے اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔یادرہے کہ اوپیک پلس نے ماہ نومبر سے اپنے ممبروں کو رضا کارانہ کٹوتی کی اجازت دے رکھی ہے۔

تاکہ منڈی میں تیل کی رسد اور طلب میں توازن کے ہر ممکن کوششوں کی اجازت دی تھی۔جس کے نتیجے میں تیل کی منڈی میں استحکام آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں