کین ولیمسن

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سیریز میں مزید حصہ نہیں لیں گے

ڈونیڈن(گلف آن لائن)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سیریز میں مزید حصہ نہیں لیں گے جبکہ ٹم سیفرٹ ان کی جگہ لیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کین ولیمسن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔کین ولیمسن نے آرام کی غرض سے پاکستان کے خلاف تیسرا میچ نہیں کھیلنا تھا جبکہ چوتھے ٹی 20 میں ان کی ٹیم میں واپسی ہونی تھی اس حوالے سے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بتایا کہ کین ولیمسن کا سیریز میں اب کھیلنے کا امکان نہیں ہے،

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت قریب ہے۔گیری اسٹیڈ نے کہا کہ کین ولیمسن کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں لیا جا سکتا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2 صفر سے برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں