خورشید شاہ

الیکشن کے بعد ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتے ہیں، خورشید شاہ

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ الیکشن کے بعد ن لیگ سے مل کر حکومت بناسکتے ہیں، ویسے تو بلا بلا ہی ہوتا ہے،

مگر سندھی میں ہم بلا بڑے سے اژدھا کو کہتے ہیں اور سیاست سے بلا نکلتے ہی ن لیگ میدان میں آگئی، پی ٹی آئی نے عدالت میں اپناکیس درست طریقے سے نہیں لڑا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن میں کوئی ایک پارٹی واضح اکثریت نہیں لے گی، اکثریت کے لیے 170 نشستیں چاہئیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی، ایم کیو ایم اور ن لیگ سے مل کر حکومت بناسکتے ہیں، ہر پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی الائنس میں جائے یا اپوزیشن میں بیٹھے، اتحادی حکومت کے لیے شہبازشریف نوازشریف سے بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ خود کے لیے وزیراعظم بننے کا سوچنا میری تربیت نہیں،

ویسے تو بلا بلا ہی ہوتا ہے مگر سندھی میں ہم بلا بڑے سے اژدھا کو کہتے ہیں اور جب سیاست سے بلا نکل گیا تو ن لیگ میدان میں آگئی۔خورشید شاہ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عدالت میں اپنا کیس درست طریقے سے نہیں لڑا، پنجاب میں بڑی طاقت کے ساتھ آگے آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں