محمد شیاع السودانی

ایرانی بمباری کھلی جارحیت ہے،عراقی وزیراعظم

بغداد(گلف آن لائن)عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے کہا ہے کہ اربیل شہر میں حالیہ ایرانی بمباری ایک جارحانہ عمل اور ایک خطرناک پیش رفت ہے جو بغداد اور تہران کے درمیان مضبوط تعلقات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق السودانی نے مزید کہا کہ اربیل میں ایرانی حملہ عراق کے خلاف ایک واضح جارحیت تھی جس نے ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا اور اس کا نشانہ ایک عراقی کرد خاندان تھا، جس میں بچے بھی شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام یقینا ایک خطرناک پیش رفت ہے جو عراق اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات کو نقصان پہنچاتی ہے۔ عراقی حکومت قومی خودمختاری کے اصول کے مطابق تمام سفارتی اور قانونی اقدامات کرنے کا اپنا حق محفوظ رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں