پاکستان اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، عارف علوی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

آپریشن مرگ بر سرمچار سے متعلق دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر صدرِ مملکت نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے۔اپنے بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں، مسائل کو مذاکرات اور مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سر زمین کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ دہشت گردی مشترکہ چیلنج ہے جس کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔صدر عارف نے کہا کہ پاکستان تمام ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی یہی توقع رکھتا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں