ڈیوڈ کیمرون

ایران سے یمن میں حوثی ملیشیا کی حمایت بندکرنیکامطالبہ

ڈیووس(گلف آن لائن)برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہاہے کہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے بات کی ہے اور تہران پر زور دیا ہے کہ وہ یمن میں حوثی ملیشیا کی پشت پناہی بند کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیمرون نے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کرتے ہوئے ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر لکھاکہ ایران کو حوثیوں کو ہتھیاروں اور انٹیلی جنس کی فراہمی بند کرنی چاہیے اور بحیر احمر میں ان کے حملے روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے۔

“”ایران کو بھی چاہیے کہ وہ علاقائی صورت حال کو لاپرواہی سے کام لینے اور دوسروں کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے لیے استعمال کرنا بند کرے۔ میں نے یہ بات وزیرِ خارجہ امیر عبداللہیان پر واضح کردی۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں