ترسیلات زر

سعودی عرب سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی

کراچی(گلف آن لائن)سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے تاہم جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم9 فیصد کم ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 578 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 9 فیصد زیادہ ہے۔اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2022 میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 530 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر 9 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ۔ نومبر میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 544 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو دسمبر میں بڑھ کر 578 ملین ڈالر ہو گیا۔جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم 3.254 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم 3.571 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 13.435 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 14.418 ارب ڈالر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں