قاسم سوری

قاسم سوری کو ڈی سیٹ کرنے کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو ڈی سیٹ کرنے کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 23 جنوری کو سماعت کرے گا،بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے۔

عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔واضح رہے کہ 2018ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا گیا تھا۔قاسم سوری کے مخالف امیدوار لشکری رئیسانی کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل نے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔

الیکشن ٹریبونل کے حکم کے خلاف قاسم سوری نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سپریم کورٹ نے 2019ء میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر حکم ِامتناع دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں