ڈاکٹر یاسمین راشد

8فروری کو عوام گھروں سے باہر ضرور نکلیں اور ووٹ کا حق استعمال کریں،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 8فروری کو عوام گھروں سے باہر ضرور نکلیں اور ووٹ کا حق استعمال کریں،انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 8فروری کو عوام گھروں سے باہر ضرور نکلیں اور ووٹ کا حق استعمال کریں،

یہ جنگ عوام کے مستقبل کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے بعد ووٹ کی حفاظت بھی کریں،ووٹ کی حفاظت نہ کی تو عوام کے ووٹ چور لوٹ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے ورکرز اور سپورٹرز کو میری انتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی،میرے آفس سے ملازموں کو گرفتار کیا جارہا ہے،میں آٹھ ماہ سے خاموش ہوں بات کرنے پر بھی پابندی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں