طاہر اشرفی

پاکستان ایران کشیدگی خاتمے کا فیصلہ خطہ کے ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے، حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد ((نمائندہ خصوصی) چیئر مین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کشیدگی خاتمے کا فیصلہ خطہ کے ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا قدیم ایک مستحسن قدم ہوگا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایران سمیت تمام پڑوسیوں سے بہتر تعلقات ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ایران کی طرف سے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہ تھی۔

انہوںنے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم مسلمان اور پاکستانی ہیں ہمارے فرقے اور قبیلے بعد میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سلامتی استحکام اور خودمختاری سب سے اہم اور مقدم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں