فواد چوہدری

فواد چوہدری کا 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر فرائض کی انجام دہی میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ انتخابات میں چنا ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں گرفتار کیا گیا کہ تاکہ وہ الیکشن سے دستبردار ہوجائیں۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھیوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور گرفتار کیا گیا اور بلا جواز ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ ان کے بھائی کے کاغذات منظور ہوئے تو انہیں بھی نیب میں شریک ملزم بنایا گیا۔

الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں