نوازشریف

مانسہرہ ،میں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے آیا ہوں، نواز شریف

مانسہرہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کیلئے آیا ہوں،ملک کے حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہورہی ہے ،10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے والوں نے کیا کام کیا؟

، میں تو بہت عمدہ پاکستان چھوڑ کر گیا تھا، جن لوگوں نے بگاڑنا تھا وہ بگاڑ کر چلے گئے،ہمیں خیبر پختونخوا کو بہترین صوبہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے ، پاکستان کو دوبارہ پٹری پر لانا آسان کام نہیں، ملک کی دوبارہ تعمیر کرنا ہو گی،حکومت ملنے پر مانسہرہ ائیرپورٹ بنائیں گے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں 2013 کے بعد مانسہرہ آیا ہوں، یہاں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔

انہوں نے شرکا سے دریافت کیا کہ کیا آپ میرے بغیر اداس تھے؟ میں تو آپ سے زیادہ اداس تھا، ان لوگوں نے مجھے آپ سے دور کردیا تھا، مجھے آپ لوگوں کو دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کا جوش دیکھ کر اب کسی کو بولنے کی ہمت نہیں ہوگی، میں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کے لیے آیا ہوں، ملک کے حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہورہی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ 10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے والوں نے کیا کام کیا؟ کیا انہوں نے خیبرپختونخوا کو نیا پاکستان بنایا؟ جو کہتے ہیں کہ نوازشریف نے خیبر پختونخوا میں کیا بنایا وہ موٹروے جاکر دیکھ لیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کو بہترین صوبہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے ساتھ ہی قائد مسلم لیگ (ن) نے حکومت ملنے پر مانسہرہ ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ بھی کرلیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر مجھے نہ نکالاجاتا تو آج مانسہرہ میں ایئرپورٹ اور میٹروبس ہوتی، میری حکومت ہوتی تو مانسہرہ میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا، ہم نے موٹر وے بنائی اور جب وہ تیار ہوئیں تو میں جیل میں تھا، میرا تو کراچی تک موٹروے بنانے کا منصوبہ تھا مگر وہ سکھر میں ہی رک گیا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی ، ان ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے۔

نواز شریف نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہم اور آپ مل کر خیبر پختون خوا میں حکومت بناتیہیں، میں نے کہا کہ ان کے پاس عددی اکثریت ہم سے زیادہ ہے لہذا حق ان کا ہے۔نوازشریف نے کہاکہ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور سستی بجلی فراہم کی، لوگوں کو روزگار دیا، سستی گیس فراہم کی۔نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کو مدت پوری کرنے دی گئی ہوتی تو اگلی حکومت بھی ہماری ہوتی، ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی، ان ظالموں نے پاکستان کا ستیاناس کر دیا۔

انہوںنے کہاکہ آج ہم دنیا میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ہم نے ڈالر کو 104 روپے پر باندھ رکھا تھا، آج یہ کنٹرول نہیں ہو رہا، بہت عمدہ پاکستان چھوڑ کر گیا تھا، جن لوگوں نے بگاڑنا تھا وہ بگاڑ کر چلے گئے۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ پٹری پر لانا آسان کام نہیں، ملک کی دوبارہ تعمیر کرنا ہو گی، خیبر پختون خوا والو! آپ بھی اس جھوٹے شخص کے جھانسے میں آ گئے، آپ نے اس جھوٹے شخص کو ووٹ دیا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ اب خیبر پختون خوا کو سنوارنے کا وقت آ گیا ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے موقع دیا تو مانسہرہ میں میڈیکل کالج بنائیں گے، خوشی ہو رہی ہے کہ ہم دوبارہ ملے ہیں، لیکن ملکی حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہو رہی۔میاں نواز شریف نے کہا کہ میرے دور میں سبزیاں 10 روپے فی کلو میں مل رہی تھیں، جنہوں نے بگاڑنا تھا وہ بگاڑ کر چلے گئے ہیں، یہ پاکستان کے ساتھ ظلم ہے، جان جوکھوں کا کام ہے، دوبارہ پاکستان کی تعمیر کرنی ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ اگر ہماری حکومت بنی تو یہاں کالج اور یونیورسٹی بھی بنے گی، سب چیزیں سستی ملیں گی، روزگار بھی ملے گا، نوجوانوں کے ہاتھوں میں کمپیوٹر ہوں گے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختو نخواکوئی تجربہ گاہ نہیں کہ آئے تجربہ کیا اور چل دیے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے مانسہرہ سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا نواز شریف نے کیپٹن صفدر کو یہاں کے لیے وقف کردیا اور انہوں نے مانسہرہ کی خوب خدمت کی۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ جن کے پاس کارکردگی ہو وہ کسی پر تنقید نہیں کرتا، پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنین کہاکہ جو 10 سال خیبر پختونخوا میں حکومت کر کے گئے توہ وہ کوئی ایک ہسپتال، کوئی اسکول، کوئی میٹرو بس دکھا دیں جو یہاں کے لوگوں کے لیے بنائی ہو۔

انہوںنے کہاکہ کہا کہ خیبرپختونخوا جیتے جاگتے لوگوں کا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا والو! اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا، آپ لوگوں نے اپنا فیصلہ 8 فروری سے پہلے ہی آج سنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز ہوں یا شہبازشریف کیپٹن صفدر نے ہمیشہ یہاں کے ترقیاتی منصوبوں کی بات کی، 10سال میں خیبر پختونخوا جس منصوبے کا نام لے سکتا ہے وہ نوازشریف کی ہزارہ موٹروے ہے، ہزارہ موٹروے کے علاوہ کوئی قابل ذکر منصوبہ ہے تو بتائو؟

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ سابق حکمران صرف سیاسی مخالفین نہیں تھے بلکہ ذاتیات پر اترتے تھے، پورا خیبرپختونخوا ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کی عزت کرنے والا صوبہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسان کے اعمال قبر تک پیچھا کرتے ہیں، آپ اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا، آپ خود پر رحم کرو، مانسہرہ نے اپنا فیصلہ 8فروری کے بجائے 22جنوری کو سنادیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں