اجلاس

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا جس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

دوران اجلاس کابینہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ری اسٹرکچرنگ کی سمری پر غور کرے گی، اس کے علاوہ نگران وفاقی کابینہ ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں